شہباز شریف کی ایک اور خفیہ شادی کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا

May 15, 2019 11:32 am0 commentsViews: 9

کلثوم حئی سے خادم اعلیٰ نے اس وقت شادی کی جب وہ سیکرٹریٹ میں سرکاری ملازم تھیں
سینئر صحافی تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے شہباز شریف کی ایک اور شادی سے پردہ اٹھادیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) میڈیا کی موجودگی میں شادی کو خفیہ رکھنانہایت مشکل کام ہو چکا۔ سابقہ ن لیگی حکمران اپنی شادیوں کے حوالے سے خاصے مشہور رہے ہیں۔اس معاملے میں چھوٹے میاں اور بڑے میاں برابر کی شہرت رکھتے ہیں۔تاہم سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے شہباز شریف کی ایک اور شادی سے پردہ اٹھایا ہے انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم حئی جو کہ ایک بہت اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جب وہ سیکرٹریٹ میں تھیں تو ان کی پروموشن کی گئی تھی اور ان کی پاور میں بھی کافی اضافہ کیا گیا تھا کہ وہ کئی سینئر افسران کو گھنٹوں اپنے آفس کے باہر بٹھائے رکھتی تھیں۔پھر اچانک وہ منظر سے غائب ہو گئیں۔ان کی سرکاری نوکری کے دوران ہی شہباز شریف سے ان کی شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں مگر ان خبروں کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی ہے۔ تاہم اب میرے پاس ایک گواہ ہے جس نے کہا کہ اس نے شہباز شریف اور کلثوم حئی کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔ سینئرصحافی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کلثوم حئی سے جب شادی سے متعلق جاننا چاہا تو انہوں نے تردید کرنے کی بجائے کہا کہ آپ اس وقت یہ خبر اس لیے بریک کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ شہباز شریف پاکستان واپس نہ آئے۔ان کے ذہن میں عوام اور میڈیا کی طرف سے آنے والی تنقید کے وسوسے پید اہوں اور وہ لندن میں ہی رہ جائیں۔تاہم چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ شادی کرنا کوئی بری بات نہیں مگر چھپانا بھی درست نہیں ہے۔انہوںنے اپنی مرضی سے شادی کی ہے تو اس خوشی کی خبر میں عوام کو بھی شامل کرتے ہوئے سب کے سامنے اپنی شادی کا اظہار کر لینا چاہیے۔