سندھ کا بجٹ 14 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ

May 15, 2019 11:32 am0 commentsViews: 3

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئے مال سال کا بجٹ جمعہ 14 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے محکمہ خزانہ کو بجٹ تیاری کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ خزانہ کو نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی جو جمعہ 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔سندھ حکومت نے فنڈز کی کمی کے باعث صوبائی ترقیاتی بجٹ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ خود سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔