٭٭٭صبح سویرے٭٭٭ کومبنگ اور سرچ آپریشن، 11 ملزمان زیر حراست

May 15, 2019 11:36 am0 commentsViews: 9

کورنگی بلال کالونی میں ناکہ بندی، اویس عباسی، خواہش اور نور عالم کے قبضے سے 3 پستول برآمد
سائٹ سپر ہائی وے اور الآصف اسکوائر میں مشتبہ افراد کی موجودگی پر محاصرہ، کوئی گرفتاری نہ ہوسکی
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ اور سرچ آپریشن 11 افراد کو حراست جبکہ3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریاپولیس کی بھاری نفری نے رینجرزکے ہمراہ بلال کالونی میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کامحاصرہ کرکے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی،پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان اویس عباسی ولد سلیم عباسی ،خواہش ولد ستارعباسی اورنورعالم ولد عبدالوسیع کوگرفتارکرکے قبضے سے 3ٹی ٹی پستول برآمدکرکے ملزمان کوتھانہ منتقل کردیا۔سائٹ سپرہائی وے اورسہراب گوٹھ پولیس کا الاآصف اسکوائر اور اطراف میں مشتبہ افرادمشکوک افرادکی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے کومبنگ آپریشن کیلئے علاقے کامحاصرہ کرلیا،پولیس نے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے گھرگھرتلاشی کاعمل جاری رکھا،تاہم کسی اہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی،ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکاکہناہے کہ کومبنگ آپریشن سے ڈویڑنل آفیسرسہراب گوٹھ کی سربراہی میں کیا جارہا ہے، آپریشن کے دوران مشکوک و مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور بائیومیٹرک تصدیق کیلئے آئی ٹی ٹیم بھی علاقہ پولیس کے ہمراہ موجود ہے۔