سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ

May 15, 2019 11:43 am0 commentsViews: 1

مشرقی صوبے کی بندرگاہ بع البحر میں دہشت گردوں کے نشانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پلانٹ تا حکم ثانی بند کردیا گیا ہے، ڈرون تحویل میں لے لیا
ریاض(اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے بارود بردار ڈرون سے حملہ کر دیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی سی آگ بھڑک اْٹھی ،پمپنگ اسٹیشن میں لگی آگ کو جلد ہی بجھا دیا گیا جب کہ پلانٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے، ماہرین پمپنگ اسٹیشن کے تمام حصوں کے معائنے کے بعد کلیرنس دیں گے جس کے بعد پمپنگ اسٹیشن کو کھول دیا جائے گا۔ ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ بع البحر میں تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ، ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے میڈیا کو بتایا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا۔ ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔