سی ویو پر گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کی سفارش

May 15, 2019 11:46 am0 commentsViews: 7

تفریح کیلئے آنیوالوں کی پریشانی کا باعث بنتی ہیں، کراچی پولیس کا کنونمنٹ بورڈ کلفٹن کو خط
کراچی(کرائم رپورٹر)سی ویو پر سیکورٹی سے متعلق کراچی پولیس نے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو خط دیا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو لکھے جانے والے خط میں مو قف اختیار کیا گیاہے کہ ساحل سمندر پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کیا جائے ، بڑی تعداد میں گاڑیاں تفریح کے لیے آنے والوں کی پریشانی کا باعث بنتی ہیں، سی ویو والی سڑک پر اعلیٰ کوالٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جائیں،کیمروں کا مقصد یہاں آنے والے بڑی تعداد میں شہریوں کو مانیٹر کرنا ہے ،آنے والے شہریوں کی رہنمائی کے لیے پبلک ایڈریس سسٹم بھی لگایا جائے،پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے لاپتہ ہوجانے والے بچوں کو ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔