سندھ اسمبلی پی اے سی کے دروازے صحافیوں کیلئے بند

May 15, 2019 11:49 am0 commentsViews: 5

اپوزیشن کی شرکت کے بغیر بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کی رپورٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمہوری حکومت کی تشکیل کردہ سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے دروازے صحافیوں پربند کردیے گئے،اپوزیشن کی شرکت کے بغیر سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے بند کمرے میں ہونے والے پہلے اجلاس میں صحافیوں کورپورٹنگ کی اجازت نہیں دی گئی،جیل سے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے شرجیل میمن اسمبلی چیمبرمیں نیند پوری کرکے جیل واپس لوٹ گئے،رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورنے بھی شرکت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق صحافیوں کو یہ کہہ کر روک دیا گیا ہے کہ چیئرمین غلام قادری کی طرف سے اجازت نہیں۔ اجلاس میں کمیٹی چیئرمین غلام قادر چانڈیو‘ گھنور اسران‘ قاسم سراج سومرو و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام قادر چانڈیو کوریج کی اجازت نہ دینے کا معاملہ گول کرگئے۔