امریکا کی ایران کیخلاف جنگ کی تیاریاں مکمل

May 15, 2019 11:49 am0 commentsViews: 1

1 لاکھ 20 ہزار فوجی روانہ کر دئیے‘مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جائیں گے
وائٹ ہائوس نے ایف 15 اورایف 35 جنگی طیارے خلیج پہنچا دیئے‘رپورٹ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کیخلاف جنگ کی تیاریاں مکمل، امریکا نے 1 لاکھ 20 ہزار فوجی روانہ کر دئیے،امریکی فوجی مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جائیں گے،وائٹ ہائوس نے ایف 15 اورایف 35 جنگی طیارے بھی خلیج پہنچا دیئے۔ دوسری جانب امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی اور ممکنہ محاذ آرائی کے خدشے کے پیش نظر بی52 جنگی طیاروں کے بعدایف 15 اور ایف 35 جہاز بھی خلیجی ملکوں کے اڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ یہ طیارے قطر میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچائے گئے ہیں۔ قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پرB-52H طیاروں کی موجودگی کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ بمبار طیارے جنوب مغربی ایشیائی ملکوں میں بھی پہنچ گئے ہیں تاہم ان کے ٹھکانوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔