کراچی میں آج سے سرکلر ریلوے کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن ہوگا

May 15, 2019 11:57 am0 commentsViews: 20

آپریشن کے دوران ٹریک کے دونوں اطراف 50 ، 50 فٹ سے تجاوزات ختم کی جائیں گی
10 دن کے اندر تمام ریلوے ٹریک پر تجاوزات کا خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے‘کمشنر کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آج سے سرکلر ریلوے کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن ہوگا۔آپریشن کے دوران ٹریک کے دونوں اطراف 50 ، 50 فٹ سے تجاوزات ختم کی جائیں گی ۔10 دن کے اندر تمام ریلوے ٹریک پر تجاوزات کا خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔سپرینٹنڈنٹ ریلویز کراچی مظہر علی شاہ نے وزارت ریلویز کو تجاوزات ہٹانے سے متعلق کمشنر کراچی کے فیصلہ سے آگاہ کردیا ہے۔پاکستان ریلویز کے سپرنٹنڈنٹ مظہر علی شاہ نے سیکریٹری و چیئرمین وزارت ریلویز اسلام آباد کو کمشنر کراچی افتخاار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایک خط کے ذریعے کراچی سرکلر ریلو ے سے تجاوزات ہٹانے سے متعلق فیصلوں سے آگاہ کیا ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جن میں ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز کراچی، ڈی آئی جی آپریشن پاکستان ریلویز پولیس، جنوبی غربی، وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکڑ جنرل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات حکومت سندھ،ڈائریکٹر تجاوزات حکومت سندھ اور ضلعی پولیس ایس آر پی لینڈ پاکستان ریلویز شامل تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس نے سپریم کورٹ کے احکاما ت پر عملدرآمد کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے ہمراہ 15 مئی سے تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع کریں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی نے فون پر کمشنر کراچی سے گفتگو میں کہا کہ وہ ضروری سیکورٹی کے لئے اقدامات کریں گے اور مطلوبہ نفری فراہم کریں گے۔آپریشن کے دوران ٹریک کے دونوں اطراف 50 ، 50 فٹ سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، 10 دن کے اندر تمام ریلوے ٹریک پر تجاوزات کا خاتمے کا ٹاسک دیا گیا ہے،متعلقہ کمپنی کو سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے منتقل کیا جائے گا جس کے بعد سپریم کورٹ میں عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔