ملک میں پانی کا بحران، پنجاب اور سندھ کا کوٹہ کم کردیا گیا،ارسا

May 15, 2019 11:57 am0 commentsViews: 3

پنجاب کیلئے پانی کا کوٹہ ایک لاکھ 22 ہزار کیوسک سے 95 ہزار کیوسک کردیا گیا
سندھ کیلئے پانی کا کوٹہ ایک لاکھ سے کم کرکے 80 ہزار کیوسک کردیا گیا‘ترجمان ارسا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں پانی کے بحران کے باعث پنجاب اور سندھ کا کوٹہ 25 فیصد تک کم کردیا گیا ہے،تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے گرنے لگی۔ارسا حکام کے مطابق دونوں بڑے ڈیمز تربیلا اور منگلا میں 7 روز کے دوران 14 فٹ تک کمی ہوگئی ہے، صورتحال یہی رہی تو چند روز میں تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول تک پہنچ جائے گا۔ترجمان ارسا نے بتایا کہ پنجاب کیلئے پانی کا کوٹہ ایک لاکھ 22 ہزار کیوسک سے 95 ہزار کیوسک کردیا گیا، سندھ کیلئے پانی کا کوٹہ ایک لاکھ سے کم کرکے 80 ہزار کیوسک کردیا گیا۔ارسا حکام نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1420 سے 1406 فٹ تک آگئی ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1167 سے 1159 فٹ ہوگئی ہے، مجموعی آبی ذخائر میں بھی ایک ہفتے کے دوران سات لاکھ ایکڑ فٹ کمی ہو گئی ہے۔سات مئی کو مجموعی آبی ذخائر 31 لاکھ ایکڑ فٹ تھے جو اب کم ہو کر 24 لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئے۔