صبح سویرے‘ ماموں کے ہمراہ ڈکیتیاں کرنیوالا بھانجا گرفتار

May 15, 2019 12:04 pm0 commentsViews: 5

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے بہادر آباد سے ماموں کے ہمراہ ڈکیتیاں کرنے والا ملزم بھانجا گرفتار‘ ماموں فرار‘ تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ملزم شبیر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم اپنے سگے ماموں زاہد عرف جلاہوا کے ساتھ مل کر بریگیڈ ‘ فیروز آباد‘ بہادر آباد اور آرام باغ کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا ۔ملزم نے دوران تفتیش90 سے زائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔