گیس پریشر میں بہتری ‘آج سی این جی اسٹیشنز کھلے ہیں

May 15, 2019 12:07 pm0 commentsViews: 1

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی پہلے بدھ کومعطل رکھنے کا اعلان کیاتھا تاہم آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن (سندھ زون)کے کوآرڈینیٹرشعیب خان جی کے مطابق ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس پریشر میںبہتری کی وجہ سے اب سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بدھ 15مئی کو کھلے رہیں گے ۔