خادم رضوی کو آج کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائیگا

May 15, 2019 12:07 pm0 commentsViews: 2

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا خادم حسین رضوی کو آج کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عدالت نے رہائی کا حکم جاری کیا مگر بروقت روبکا جیل نہ پہنچنے کی وجہ سے انہیں رہائی نہ مل سکی۔ آج دوپہر کو مولانا خادم رضوی کو رہا کیا جائیگا۔