بھارتی جیل میں150 ہندو قیدیوں کو روزہ رکھنے کا انکشاف

May 15, 2019 12:07 pm0 commentsViews: 2

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں واقع تہار جیل میں رواں برس رمضان المبارک کے مہینے میں150 سے زائد بھارتی قیدی روزہ رکھتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال روزہ رکھنے والے قیدیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ۔تہار جیل کے سینئر افسر نے بتایا کہ اس سال رمضان کے مہینے میں150 سے زائد ہندو قیدی روزہ رکھ رہے ہیں۔ گزشتہ سال ہندو قیدیوں کے روزہ رکھنے کی تعداد59 تھی۔ ترجمان تہار جیل کے مطابق تہار کی مختلف جیلوں میں16665 قیدیوں میں سے2658 مسلم و ہندو قیدی روزہ رکھتے ہیں۔