گیم شو میں کار جیتنے والے کو انعام نہ دینے پر نوٹس جاری

May 15, 2019 12:07 pm0 commentsViews: 3

نجی ٹی وی کے گیم شو میں لوگوں کو بلا کر بے وقوف بنایا جاتا ہے، درخواست گزار
پروگرام میں کار دینے کا اعلان کیا مگر نجی ٹی وی مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، وکیل عثمان فاروق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں گیم شو میں کار جیتنے والے کو انعام نہ دینے کے معاملہ سے متعلق سماعت ،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔منگل کو نجی ٹی وی کے گیم شو ایسے چلے گا کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے پیمرا اور نجی ٹی وی کو نوٹس جاری کردیا درخواست گزار کا موقف ہے کہ پروگرام میں کار دینے کا اعلان کیا گیا مگر نجی ٹی وی مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کا کہنا تھا کہ شو ایسے چلے گا میں صرف لوگوں کو بلا کر بے وقوف بنایا جاتا ہے جیتنے والوں کو کچھ نہیں ملتا ،پیمرا کو نجی ٹی وی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔