کریم آباد مینا بازار جانے والی لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ

May 15, 2019 12:12 pm0 commentsViews: 14

میری بھانجی دانیا افطار کے بعد گھر سے نکلی تھی اس کے پاس موبائل فون نہیں ہے، ماموں وقار ندیم
شریف آباد تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج، پولیس نے تلاش شروع کردی ہے، ایس ایچ او
کراچی (کرائم رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد سے 14 سالہ لڑکی پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد کے علاقے سے پراسرار طور پر 14 سالہ دانیا دختر بابر لاپتا ہوگئی جس کی رپورٹ اہل خانہ نے شریف آباد تھانہ درج کرائی اس حوالے سے لڑکی کے ماموں وقار ندیم نے بتایا کہ میری بھانجی پیر کے روز افطار کے بعد گھر سے کہہ کر نکلی تھی کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کریم آباد مینابازار جارہی ہوں لیکن رات گئے تک واپس نہیں آئی تو شریف آباد تھانے میں گمشدگی درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات 9 بجے تک کریم آباد مینا بازار برج کے نیچے دیکھی گئی، انہوں نے بتایا کہ دانیا کے پاس موبائل نہیں ہے۔ ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ دانیا کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ والدہ نے دانیا کو کسی بات پر ڈانٹ دیا تھا جس کے بعد وہ گھر سے ناراض ہو کر چلی گئی تاہم پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے۔