دپیکانئی فلم میں بھی رنویر کی بیوی بنیں گی

May 15, 2019 12:16 pm0 commentsViews: 10

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈکون اپنی نئی آنے والی فلم میں اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی اسپورٹس فلم ’’83‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کپیل دیو کا کردار نبھائیں گے۔ فلم میں دپیکا کپیل کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم ’’83‘‘ کی کہانی بھارت کے 1983ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے گرد گھومتی ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 83 میں دیگر صف اول کے اداکار بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔