تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ماہرہ خان گھر میں پوچا لگاتی ہیں

May 15, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 13

کالی کرتی اور لال اسکرٹ پہنے وہ کسی سینڈ ریلا سے کم نہیں لگ رہی تھیں
کراچی (نیٹ نیوز) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتا ہے، تاہم اب اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پونچھا لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں جس کے بعد تو ان کے مداح ان کے صدقے واری جارہے ہیں۔ ڈرامہ ہمسفر کی معصوم خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اس ویڈیو میں کالی کُرتی اور لال اسکرٹ پہنے کسی سنڈریلا سے کم نہیں لگ رہیں، مگر وہ سیٹ پر ادکاری کے بجائے پونچھا لگاتی نظر آرہی ہیں، پونچھا لگاتے ہوئے بھی وہ اس کام کے ساتھ انصاف کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ساتھ میں موجود ساتھی اداکار انہیں تنگ کر رہے ہیں کہ یہاں تھوڑی مٹی رہ گئی ہے۔ ایک صارف نے ماہرہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خاتون ماہرہ خان ہیں اور وہ پونچھا لگا رہی ہیں۔