آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں میں واٹر کولر تقسیم

May 15, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 19

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ بزرگ قیدیوں کو بھی سہولت فراہم کی گئیں۔ آئی جی جیل خانہ جات مظفر عالم صدیقی کی جانب سے کراچی کی سینٹرل جیل کے بزرگ قیدیوں میں واٹر کولر تقسیم کیے گئے۔ آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق واٹر کولرز اور دیگر سامان مخیر حضرات کی جانب سے سینٹرل جیل کے قیدیوں کو عطیہ کیا گیا۔