کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا تھانہ درخشاں کے جوانوں کے ساتھ افطار

May 15, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 6

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف نے درخشاں تھانے میں پولیس جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کلفٹن ڈویژن میں تھانہ درخشاں کے جوانوں اور افسروں کے ساتھ تھانے پر روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سائوتھ، ایس ایس پی سائوتھ، ایس پی کلفٹن، ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی درخشاں اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے پولیس جوانوں کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔