رواں سال گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا رجحان

May 15, 2019 12:22 pm0 commentsViews: 6

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے ساتھ اپریل کے مہینے میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر کمی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سوزوکی مہران اور بولان کی فروخت میں کمی، مختلف چیزوں کی قیمتوں میں اضافے، زائد شرح سود اور بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کے باعث مجموعی طور پر مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہوئی۔