ریڈار چل رہے ہوتے تو مودی سوچیں، کیا ہوتا؟ شاہ محمود قریشی

May 15, 2019 12:25 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حملے سے متعلق دیے گئے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ جب ریڈار نہیں چل رہے تھے تو انڈین فورسز کے 2 طیارے مار گرائے، اگر ریڈار چل رہے ہوتے تو نریندر مودی سوچیں، کیا ہوتا؟ شاہ محمود قریشی نے یہ ریمارکس قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بریفنگ اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دیے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ دہشت گردی اور داتا دربار دھماکا پاکستان مخالف قوتیں کروا رہی ہیں۔