جنوبی پنجاب صوبے کے بل کے بعد ایم کیو ایم نے بھی بِل لانے کی کوشش شروع کردی

May 15, 2019 12:25 pm0 commentsViews: 6

اسلام آباد (این این آئی) حکومت کے جنوبی پنجاب صوبے کے بِل کے بعد ایم کیو ایم نے بھی بِل لانے کی کوشش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانے کا بِل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق کراچی اور اس سے ملحقہ شہروں پر مشتمل انتظامی یونٹ بنایا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپنے بِل کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے دیگر جماعتوں کی حمایت سے بِل لانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی مخدوم شاہ محمود سے طے شدہ ملاقات نہ ہو سکی۔