مودی کے بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، امریکی میڈیا

May 15, 2019 12:25 pm0 commentsViews: 7

واشنگٹن (آن لائن) مودی کے بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار پر امریکی اخبار بھی بول پڑا ہے اور مودی حکومت کا چہرہ آشکار کردیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ اخبار نے لکھا ہے کہ مسلمان بھارت میں عدم تحفظ کاشکار ہو چکے ہیں۔ مسلمانوں کو پارکوں اور کھلی جگہوں پر نماز جمعہ کی اجازت نہیں، مسلمان گھروں سے نکلتے وقت روایتی لباس بھی نہیں پہن سکتے۔ امریکی اخبار نے لکھا کہ مسلمان گھروں سے نکلتے وقت جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر مجبور ہیں، 20 کروڑ مسلمان مودی کے دوبارہ منتخب ہونے پر خوفزدہ ہیں۔