میمن گوٹھ میں مکان پر چھاپہ، گٹکا، ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

May 15, 2019 12:25 pm0 commentsViews: 8

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر میمن گوٹھ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر مضر صحت گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑ لی اور مکان سے مشینیں، جنریٹر، گٹکا اور ماوا بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کرلیا اور تین ملزمان پرویز، سکندر اور اکبر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مکان میں دیسی طریقے سے گٹکا اور ماوا بنا کر میمن گوٹھ اور ملحقہ آبادی میں فروخت کرتے تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔