نون لیگ نے بڑی سیاسی چال چل دی شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز قومی اسمبلی کی نئی اپوزیشن لیڈر؟

May 15, 2019 1:02 pm0 commentsViews: 1

نواز شریف کی صاحبزادی کولیکشن لڑو ا کرقومی اسمبلی کا رکن بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں
پھر انہیں شہباز شریف کی جگہ اپوزیشن لیڈر بنوا دیا جائے گا‘ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز قومی اسمبلی کی نئی اپوزیشن لیڈر؟ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے بڑی سیاسی چال چل دی، اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کی صاحبزادی کو الیکشن لڑوا کر ایم این اے بنوایا جائے گا، پھر انہیں شہباز شریف کی جگہ اپوزیشن لیڈر بنوا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی اسمبلی کا رکن بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے حالیہ کچھ روز کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے بھی اپنے بیانات سے عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی پرویز رشید کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز کو قومی اسمبلی کا حصہ بنایا جائے گا۔پرویز رشید نے بتایا تھا کہ پارٹی قیادت نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانے کیلئے متفق ہے۔اب اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی خواہاں ہے۔ اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر نواز شریف قومی اسمبلی کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئیں، تو شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ واپس لے لیا جائے گا۔قومی اسمبلی کا حصہ بننے کے بعد شہباز شریف کی جگہ مریم نواز کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنوایا جائے گا۔ یوں مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف جارحانہ سیاست کا آغاز کرے گی۔