شہباز شریف کے وکیل عدالت میں بےہو ش ہو کر گر پڑے

May 15, 2019 1:56 pm0 commentsViews: 6

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل اشتر اوصاف بے ہوش ہوکر گر پڑے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر بینچ اٹھ گیا اور انہیں فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے ڈاکٹر یاسر نے اشتر اوصاف کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔اس موقع پر کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس عظمت سعید نے اشتر اوصافکی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا اور کورٹ نمبر 2 کے تمام کیسز ملتوی کردیئے۔

واضح رہے کہ کورٹ نمبر 2 کے ملتوی ہونے والے کیسز میں شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کا کیس بھی شامل ہے۔