صبح سویرے پولیس اور رینجرز کا دروازہ توڑ آپریشن، 10 ملزمان دھر لئے

May 16, 2019 11:40 am0 commentsViews: 16

جمشیدکوارٹرز، مومن آباد اور شاہ فیصل کالونی میں داخلی و خارجی راستے بند، گھر گھر تلاشی
لیاری گینگ وار کارندے، منشیات فروش سمیت 10 ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی
کراچی(کرائم رپورٹر)صبح سویرے جمشید کوارٹر، مومن آباد اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن، داخلی وخارجی راستے بند، گھر گھر تلاشی، لیاری گینگ وار کارندے سمیت 10 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس نے پٹیل پاڑہ لسبیلہ کے قریب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کر کے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی و گھر گھر تلاشی کے دوران منشیات فروش ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ مومن آباد پولیس کی بھاری نفری نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے9 ملزمان سکندر، نصیر خان ،محمد گل، سراج، کبیر، کریم فیاض، شاہ سمیر،بٹا برار اور لیاری گینگ وارکے کے کارندے عاشق عرف بھولو کو گرفتار کر کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزم عاشق عرف بھولو پولیس مقابلہ سمیت 21سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھاتاہم ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیا۔