لیاری گینگ وار کارندے کو17 سال قید اور جرمانہ

May 16, 2019 12:05 pm0 commentsViews: 15

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملوث لیاری گینگ وار کے ملزم کو مجموعی طور پر17 سال قید کی سزا سنادی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں واقع خصوصی عدالت نمبر10 نے پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ میں فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہوجانے پر لیاری گینگ وار کے مجرم موسیٰ مہدی کو 17 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔