مواچھ گوٹھ میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ‘3 ملزمان گرفتار

May 17, 2019 11:40 am0 commentsViews: 4

کراچی (کرائم رپورٹر)رات گئے سعیدآبادپولیس کامواچھ گوٹھ میں گٹکے کے کارخانے پرکامیاب چھاپہ،3ملزمان گرفتار،بھاری مقدارمیں گٹکابرآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سعیدآبادشبیرحسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مواچھ گوٹھ حسن گوٹھ گلی نمبر2میں ایک مکان پرچھاپہ مارکر3ملزمان دولت ولد ظریف،محمدحنیف ولدولی محمداورمحمدافاق ولدغلام حیدرکوگرفتارکرکے قبضے سے بھاری مقدارمیں مضرصحت گٹکا، ماوا اور گٹکا تیار کرنے والاکیمیکل برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا۔