٭٭٭عشرہ مغفرت شروع٭٭٭ فول پروف سیکورٹی مزید سخت کی جائے، آئی جی سندھ

May 17, 2019 11:44 am0 commentsViews: 6

ضلع اور تھانہ جاتی روابط حکمت عملی پر دوران اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ مؤثر کرنے کی ہدایت
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ دوسرے عشرے کے دوران فول پروف سیکورٹی اقدامات کے عمل کومزیدٹھوس اور موثر بنایا جائے۔ترجمان سندھ پولیس نے مساجد،امام بارگاہوں، نمازتراویح کے دیگر کھلے مقامات پرپولیس ڈپلائمنٹ کو نمایاں رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع ٹوضلع،تھانہ ٹو تھانہ روابط حکمت عملی پردوران اسنیپ چیکنگ پیٹرولنگ اور سرچنگ خصوصی فوکس رکھا جائے انہوں نے مزید کہاکہ تیسرے عشرے کے آغاز میں یوم شہادت حضرت علی سمیت طاق راتوں،شب قدر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کے تسلسل کو جاری رکھا جائیاوراس مناسبت سے تمام مساجد،نماز تراویح، محافل شبینہ کے کھلے مقامات،امام بارگاہوں، مزارات،درگاہوں، قبرستانوں وغیرہ پر جملہ پولیس حکمت عملی ولائحہ کومربوط اورموثربنایا جائے۔