ایم کیو ایم کا جنوبی پنجاب صوبے کے عزم کا خیرمقدم

May 17, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 2

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں قانون سازی کے عمل کو جلد اور تیز کرنا بھی خوش آئند ہے، ایم کیو ایم پاکستان امید کرتی ہے کہ یہ عمل اتفاق رائے سے مکمل ہوگا۔ دنیا بھر کا تسلیم شدہ اصول ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔