مریم نواز نے 67 ارب ضائع کیے، انکوائری ہوگی، نعیم الحق

May 17, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی دور میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں مبینہ خردبرد کے معاملے پر حکومت نے انکوائری کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کے ترجمان نعیم الحق نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر قوم کے 67 ارب روپے ضائع کیے، خطیر رقم کہاں خرچ ہوئی مکمل آڈٹ کرایا جائے گا۔ انکوائری کرانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔