سعودی حکومت کی طرف سے مستحق افراد کے لیے کھجوروں کا تحفہ

May 17, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 3

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے مستحق عوام کے لیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا، کھجوریں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ کھجوروں کی حوالگی کی تقریب سعودی سفارتخانے میں ہوئی، سعودی حکومت نے اس سال بھی پاکستان کے مستحق افراد کے لیے 80 ٹن کھجوریں تحفے کے طور پر دی ہیں۔ خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی جانے والی کھجوریں پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں اور شمالی وزیرستان میں 96 ہزار افراد میں تقسیم کی جائیں گی۔