ماں کو قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار

May 17, 2019 12:15 pm0 commentsViews: 7

ملزم نے چوبیس گھنٹے قبل اپنی ماں کو اس لئے قتل کردیا تھا کہ وہ اُسے جرائم کرنے سے منع کرتی تھی
دونوں ملزمان فشری اور مچھر کالونی میں لوٹ مار میں ملوث ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
کراچی (کرائم رپورٹر) ڈاکس پولیس کے ہاتھوں سگی ماں کو قتل کرنے والا قاتل بیٹا ساتھی سمیت پکڑا گیا، مقتولہ اپنے بیٹے کو جرائم کرنے سے منع کرتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں چھاپے مار کارروائی کے دوران 24 گھنٹے قبل سگی ماں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے ملزم سمیت 2 ملزمان نذیر اور حنیف کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی، پولیس کے مطابق ملزم نذیر نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ گھر میں والدہ شمروز بی بی سمجھا رہی تھی کہ لوٹ مار کرنا بند کردو یہ اچھی بات نہیں ہے، اسی دوران والدہ نے پستول پکڑ لی کہ اچانک گولی چل گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فشری اور مچھر کالونی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔