شبر زیدی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

May 17, 2019 1:59 pm0 commentsViews: 1

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو ایف بی آر کے افسر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے 19 گریڈ کے افسر علی محمد کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شبرزیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے کر ان کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسران کی تعیناتی پرغور کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہےکہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آرمیں تعیناتیاں روکی جائیں اور ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔ واضح رہےکہ حکومت نے خراب معاشی حالات کے باعث گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کیا جس کےبعد وزیراعظم عمران خان نے رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک جب کہ ماہر ٹیکس امور شبر زیدی کو ایف بی آر کا چیئرمین مقرر کیا۔