آج صبح ٗ شہر کے مختلف علاقوں میں ٗ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ کومبنگ آپریشن

May 18, 2019 12:14 pm0 commentsViews: 10

پٹیل پاڑہ اور لسبیلہ کے اطراف جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ہونیوالے آپریشن کے دوران 11افراد کو حراست میں لے لیا گیا
کورنگی بنگالی پاڑہ سے 19مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ٗ بھٹائی آباد میں پولیس کارروائی کی گئی
کراچی (کرائم رپورٹر)صبح سویرے جمشیدکواٹرپٹیل پاڑہ ،کورنگی عوامی کالونی بنگالی پاڑہ اورسچل کے علاقوںمیں پولیس اوررینجرزکامشترکہ کومبنگ آپریشن،30مشتبہ افراد زیر حراست۔ تفصیلات کے مطابق جمشیدکواٹرپولیس کی بھاری نفری نے رینجرزکے ہمراہ پٹیل پاڑہ اورلسبیلہ کے اطراف میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پرعلاقے کامحاصرہ کرکے داخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی ،پولیس اوررینجرزنے سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افرادکوحراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے تھانہ منتقل کریدا،پولیس کاکہناہے کہ حراست میں لئے گئے افرادکی شناخت کاعمل جاری ہے ،تاہم آپریشن کے دوران کسی اہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔عوامی کالونی کی بھاری نفری نے کورنگی سیکٹر9بنگالی پاڑہ میں جرائم پیشہ افرادکی موجودگی کی اطلاع پر محاصرہ کرکے داخلی وخارجی راستوں کوسیل کرکے سرچ آپریشن وگھرگھرتلاشی کے دوران 19مشتبہ افرادکوحراست میں لیکرتھانہ منتقل کردیا،حراست میں لئے گئے مشتبہ افرادکابائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کاعمل جاری ہے ۔دریں اثناء سچل پولیس نے رینجرز اور ریپڈ ریسپونس فورس کا مشترکہ کومبنگ آپریشن بھٹائی آباد اور اطراف کے علاقوں میں مشکوک اور مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا،ایس ایس پی ملیرعرفان بہادرکے مطابق پولیس اور رینجرز کیجانب سے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی،آپریشن کے دوران پولیس، رینجرز اور ریپڈ ریسپونس فورس کی بھاری نفری کیساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی علاقے میں موجود رہیں،مشکوک افراد کے کوائف کی آئی ٹی ٹیم کی مدد سے جانچ پڑتال اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،پولیس کیجانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔