قائد آباد سے منشیات کی خرید و فروخت کرنیوالے2ملزمان گرفتار

May 18, 2019 12:18 pm0 commentsViews: 9

کراچی (کرائم رپورٹر ) قائدآباد سے منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی ہے۔پولیس کے مطابق قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ بونیر میں کارروائی کی گرفتار دو ملزمان عثمان اور میر اسلم کو گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور نقد برآمد کرلی ہے ملزمان نے دوران انٹیروگیشن قائدآباد اور شاہ لطیف سمیت شہر کے کئی علاقوں میں منشیات کی سپلائی اور فروخت کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔