٭٭٭کرکٹ ورلڈ کپ٭٭٭ فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے

May 18, 2019 12:31 pm0 commentsViews: 11

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
رنرز اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم مختص کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں ایونٹ کی فاتح، ونرز اپ، سیمی فائنلسٹ اور گروپ اسٹیج میں میچز جیتنے والی ٹیموں کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کے درمیان کُل ایک کروڑ ڈالر بانٹے جائیں گے۔ آئی سی سی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی جبکہ رنرز اپ کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015ء میں فاتح ٹیم کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔ اسی طرح فائنل سیمی فائنل میں پہنچ کر شکست کھا جانے والی 2 ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالر انعامی رقم دی جائے گی جو گزشتہ ایونٹ میں 6 لاکھ ڈالر تھی۔