مریکا میں فائیو جی انٹرنیٹ اسپیڈ ایک ہزار میگا بائٹ فی سیکنڈ تک پہنچ گئی

May 18, 2019 12:34 pm0 commentsViews: 9

واشنگٹن (این این آئی) جدید ترین فائیو جی ٹیکنالوجی اس وقت جنوبی کوریا، امریکا اور چین کے مختلف حصوں میں صارفین کو دستیاب ہے مگر کیا اس کی رفتار واقعی موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے سو گنا جبکہ گھروں کے برانڈ بینڈ کنکشن سے 10 گنا تیز ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسے تو دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو اس ٹیکنالوجی تک رسائی میں کئی سال درکار ہوں گے مگر ٹوئٹر پر فائیو جی ٹیکنالوجی کی رفتار کی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں وائرل ہوئی جوکہ امریکی شہر شکاگو میں ایک شخص نے ویرائزن کے فائیو جی نیٹ ورک پر سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی کی آزمائش کی۔ فون میں انٹرنیٹ اسپیڈ ٹیسٹ ایپ میں فائیو جی انٹرنیٹ اسپیڈ ایک ہزار میگا بائٹ فی سیکنڈ تک پہنچ گئی اور عام طور پر گھروں یا دفاتر میں وائی فائی کی رفتار 100 میگابائٹ فی سیکنڈ تک بمشکل پہنچ پاتی ہے۔