نیب نے قادر پلیجو کے خلاف انکوائری بند کردی

May 18, 2019 12:34 pm0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے قادر پلیجو کے خلاف انکوائری بند کردی، نیب نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما قادر پلیجو کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب نے پیپلز پارٹی رہنما سسی پلیجو کے والد قادر پلیجو کے خلاف انکوائری بند کرنے کے حوالے سے نیب نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا، نیب کے کیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ غلام قادر پلیجو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر تحقیقات کی لیکن ثابت نہیں ہو رہا، عدالت نے قادر پلیجو کی عبوری ضمانت کے لیے جمع زر ضمانت اور پاسپورٹ بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔