علیم خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

May 18, 2019 12:34 pm0 commentsViews: 3

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں کی جانب سے عبدالعلیم خان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنمائوں کی جانب سے عبدالعلیم خان کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی۔