اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری، درجنوں کلینکس سیل

May 18, 2019 12:34 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت صوبے بھر میں اتائیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں اتائیوں کے درجنوں کلینکس کو سیل کر دیا گیا ہے۔ انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے اتائیوں کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرتے ہوئے کارروائیوں کا دائرہ کار پورے سندھ میں پھیلا دیا ہے۔