گورنر سندھ کی پیرپگارا سے ملاقات، صوبے کی صورتحال پر گفتگو

May 18, 2019 12:35 pm0 commentsViews: 8

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سید سبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، ترقیاتی ضروریات، عوامی مسائل کے جلد ازجلد حل، کم ترقی یافتہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر منصوبوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گفتگو میں کہاکہ پیر صاحب پگارا صوبے کی اہم روحانی اور سیاسی شخصیت ہیں۔ پیر صاحب پگارا نے اپنی رہائش گاہ آمد پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔