مئی میں 2 ارب روپے کی گیس چوری، عمر ایوب حکام پر برہم

May 18, 2019 12:35 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان نے گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان اور حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ گیس چوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے۔ گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈائون تیز کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے۔ جمعہ کو وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔