مردوں کی اجارہ داری ختم‘ پہلی خاتون کو چاند پر بھیجنے کا پلان

May 21, 2019 1:27 pm0 commentsViews: 10

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) چاند کی سطح پر انسان کو قدم رکھے پانچ عشرے ہونے والے ہیں۔ اب تک چاند پر اترنے والوں میں مرد ہی شامل ہیں مگر امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے پہلی بار 2024 ء میں ایک خاتون کو یاند پر اتارنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناسا کے خلائی مشن کیلئے بجٹ میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ ناسا کی ڈائریکٹر مواصلات ہیٹینا انکلن نے بتایا کہ اب تک چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے کل12خلائی سائنسدان سب امریکی مرد تھے۔