عوامی کالونی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

May 22, 2019 12:11 pm0 commentsViews: 2

کراچی (کرائم رپورٹر) باغ کورنگی عارفانی گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔تفصیلا ت کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود باغ کورنگی عمر گوٹھ میں پلاٹ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 48سالہ فتح محمد ولد احمد علی کے نام سے کی گئی ہے ۔