بیوی کو شک کی بنیاد پر قتل کرنیوالے شوہر کو عمر قید

May 22, 2019 12:11 pm0 commentsViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 8 سال قبل بیوی کو شک کی بنیاد پر قتل کرنیو الے شوہر کو عمر قید کی سزا کا حکم دید یا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی حلیم احمد نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم حبیب اللہ کو پراسیکیوٹر محمد یونس اور وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ملزم کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹائون میں درج کیا گیا تھا