کمسن بچی مکان کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق

May 22, 2019 12:20 pm0 commentsViews: 3

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ میں مکان کی چوتھی منزل کی بالکونی سے پراسرار طور پر گر کر4سالہ عائشہ اختر نعمان جاں بحق ہوگئی جس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بھی اس کی موت کی تصدیق کردی۔ ایس ایچ او راجہ طارق نے بتایا کہ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ عائشہ چوتھی منزل کی بالکونی میں کھیل رہی تھی کہ گر گئی تاہم پولیس واقعے کی مزید جانچ کررہی ہے۔