رات گئے پولیس موبائل الٹنے سے سب انسپکٹر اور2کانسٹیبل زخمی

May 22, 2019 12:20 pm0 commentsViews: 5

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رات گئے گڈانی بوریڈا کیمپ بلوچستان کے نزدیک تیز رفتار پولیس موبائل الٹنے سے45 سالہ سب انسپکٹر نصر اللہ ولد غلام محمد‘40 سالہ کانسٹیبل عبدالطیف ولد محمد الیاس اور 33 سالہ کانسٹیبل ظفر ولد محمد قاسم زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔