ڈاکٹر کی غفلت سے ایک اور خاتون جاں بحق

May 22, 2019 12:37 pm0 commentsViews: 9

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ایک اور جان ڈاکٹر کی غلطی کی بھینٹ چڑھ گئی، نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال میں پیٹ کے درد میں مبتلا خاتون رابعہ زوجہ عمر حسین ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن غلط کیا جس کے باعث مریضہ کی موت واقع ہوگئی، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسپتال انتظامیہ ہمیں بتائے بغیر مریضہ کو دوسرے اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ خاتون دم توڑ چکی ہے، متوفیہ کی لاش کو رات گئے پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔